Drone-assisted attempts to smuggle drugs from Syria to Jordan were foiled
ڈرون کی مدد سے شام سے اردن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اردن کی فوج نےجمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہےکہ شام سے اردن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں استعمال ہونے والے ڈرون کومار گرایا گیا۔
بیان میں ایک سرکاری فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشرقی عسکری علاقے میں جمعرات کی صبح شام کے علاقے سے اردن کی طرف آنے والے ڈرون سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے مانیٹرنگ اور فالو اپ کے ذریعے طیارے کو کنٹرول کیا گیا اور اسے گولی مار دی گئی۔ ڈرون کے ملبے کی تلاش کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لی گئی ہے۔
ذرائع نے زور دیا کہ اردن کی مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی دراندازی یا اسمگلنگ کی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنانے کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کی۔