Muslims pray at the Grand Mosque during the annual Hajj pilgrimage, in their holy city of Mecca, Saudi Arabia August 8, 2019. REUTERS/Waleed Ali

مسجد حرام میں غیر معتمر افراد کے طواف کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان ہانی حيدر کے مطابق مسجد حرام کی پہلی منزل پر غیر معتمر افراد کو طواف کی اجازت مل گئی ہے۔ اس حوالے سے اعتمرنا موبائل اپیلی کیشن میں "طواف بکنگ" کے آئیکون کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر معتمر افراد مسجد حرام کی پہلی منزل پر دن میں تین اوقات میں طواف کی سنت ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اوقات : صبح 7 بجے سے 10 بجے تک، شام 9 بجے سے رات 11 بجے تک اور رات 12 بجے سے صبح 3 بجے تک ہیں۔ حوالے سے معتمرین کے لیے تمام خدمات مہیا ہوں گی۔ ان میں آب زمزم پینے کے انتظامات، مسلسل سینی ٹائزیشن اور دروازوں اور داخلی اور خارجی راستوں کو تیار رکھنا شامل ہے۔

ترجمان نے باور کرایا کہ پہلے صحن مطاف کی مکمل گنجائش سے استفادہ کیا جائے گا۔ طواف کرنے والوں کو سہولت کے ساتھ مطاف کی جانب آنے والے راستوں کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔ اس دوران تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر لاگو ہوں گی۔

ترجمان نے مسجد حرام آنے والوں پر زور دیا کہ وہ حرم مکی میں موجودگی کے دوران پورے وقت چہرے پر حفاظتی ماسک لگائیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں