Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی عرب نے 7 افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت داخلہ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ براعظم افریقا کے متعدد ممالک سے فضائی پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ سے متعلق وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ فیصلے میں شامل ممالک ملاوی، زیمبیا، مڈگاسکر، انگولا، سیشل، ماریشس اور کوموروس ہیں۔

اسی طرح مذکورہ ممالک سے براہ راست یا بالواسطہ آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے مملکت میں داخلے کی اجازت معطل کر دی گئی ہے ،،، ما سوا اُن افراد کے جو ایسے ممالک میں کم از کم 14 روز گزار چکے ہوں جہاں سے مملکت آنے کی اجازت موجود ہو۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے یا سابقہ اعلان شدہ ممالک سے مملکت آنے والوں یا پھر یکم نومبر اور اس کے بعد ان ممالک سے گزرنے والوں کے لیے لازم ہو گا کہ ان کے PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہو۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں