سعودی عرب میں شمالی افریقہ سے لوٹنے والے شہری میں اومیکرون کی تصدیق
سعودی وزارت صحت نے ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔
ہنگامی پریس کانفرنس آج بدھ کو وزارت کے صدر دفتر ریاض میں عصر کے بعد مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 35 منٹ پر ہو گی۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون اور ملک میں اس کے انسداد کے لیے کوششوں پر اظہار خیال کریں گے‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت نے بدھ کے روز شمالی افریقہ سے آنے والے ایک شہری میں امیکرون کی تصدیق کی ہے۔
قبل ازیں وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب نے کرونا وائرس کی نئی قسم امیکرون کے پیش نظر ہر سطح پر تیاری کر رکھی ہے‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’کرونا وائرس کی نئی قسم کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں‘۔