Your browser doesn’t support HTML5 video
نیوم میں عمودی برقی نقل و حرکت کا دنیا کا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ
سعودی عرب میں نیوم کمپنی نے ایک جرمن وولو کاپٹر کمپنی کی شراکت سے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منصوبے میں ایئر ٹیکسی اور لوجسٹک خدمات کے ساتھ نیوم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم شامل ہو گا۔ یہ نظام حرارت کے اخراج سے خالی ہو گا۔
نیوم کے چیف ایگزیکٹو انجینئر نظمی النصر کے مطابق اس منصوبے کے لیے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی۔ یہ کمپنی نیوم میں ابتدائی پبلک ٹرانسپورٹ راستوں کی واحد آپریٹر ہو گی۔ یہ کمپنیeVTOL نظام کی بنیاد پر کام کرے گی۔ یہ نظام برقی لینڈنگ اور ٹیک آف سے متعلق خدمات اور عمودی نقل و حرکت کے حوالے سے خدمات کے لیے مختص ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں لوجسٹک خدمات میں ہنگامی بنیادوں پر منتقلی اور سیاحتی مقاصد شامل ہیں۔ النصر نے بتایا کہ منصوبے کے واسطے 15 وولو کاپٹروں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ان کے ذریعے آئندہ دو سے تین برسوں میں ابتدائی آپریشن شروع ہو جائے گا۔
نیوم میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے سربراہ فلوریان لینرٹ کے مطابق جرمن کمپنی وولو کوپٹر eVTOL ٹکنالوجی کے حوالے سے دنیا میں اعلی مقام رکھتی ہے۔ نیوم میں اپنی نوعیت کے پہلے پائیدار اور مربوط عالمی ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے مذکورہ جرمن کمپنی موزوں ترین ہے۔