عراق: باپ نے بیٹی،بیوی اور اپنی ماں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
جنوبی عراق کے شہر الحلا میں ایک ہولناک جرم سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیٹی، بیوی اور ماں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔
بابل گورنری کی پولیس نے منگل کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ صوبائی پولیس کے سربراہ نے فیلڈ میں ایک سیکیورٹی کمانڈر کی نگرانی میں جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا جہاں ایک باپ نے اپنی بیٹی، اس کی ماں اور اس کی دادی کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے واقعے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس نے وضاحت کی کہ باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس کی ماں اور دادی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر خودکشی کر لی۔
عراق میں تقریباً دو دہائیوں سے مجرمانہ جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرائم کی وجوہات میں غربت، بے روزگاری اور منشیات کی لت ہے۔
گذشتہ دنوں 14 سالہ عراقی لڑکی شہد العیساوی کو اس کے یوٹیوبر والد محمد العیساوی کے ہاتھوں صرف ایک نوجوان کے ساتھ کھڑے ہونے پر قتل کیا گیا۔ اس واقعے نے ملک بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی تھی۔