شركة التعدين العربية السعودية معادن

تیسری امونیا فیکٹری کی تجرباتی پیداوار شروع ہو چکی ہے : سعودی معادن کمپنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کان کنی کی کمپنی "معادن" کے اعلان کے مطابق امونیا کی تیسری فیکٹری کا کام مکمل کر کے وہاں تجرباتی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ یہ فیکٹری دیلم انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ اور سعودی دیلم لمیٹڈ کے ساتھ فاسفیٹ منصوبے کا حصہ ہے۔

جمعرات کے روز "معادن" کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے کام کے دائرہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق مالیاتی نتائج پر اثرات تجرباتی پیداوار اختتام پذیر ہونے اور تجارتی پیداوار شروع ہونے کے بعد ظاہر ہوں گے۔ یہ 2022ء کی تیسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں