النحت على الزجاج

سعودی آرٹسٹ نے شیشے کے روشن شاہکاروں میں کیسے تبدیل کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں فائن آرٹ کی ایک طالبہ نے شیشے کو جمالیاتی روشنیوں کے آرٹ کے نموموں میں تبدیل کرکے آرٹ کو ایک نئی جہت دی ہے۔اس نے شیشے کی مدد سے آرٹ کے شاہ کار نمونے تیار کرنے اور رنگ اور روشنی کو یکجا کرنے کی منفرد مثال قائم کی ہے۔

شیشے کے شاہکارتیار کرنے کا فن تخلیقی فنون میں سے ایک اہم سمجھا جاتا ہے جس کے لیے مشق، تجربات اور درستگی کے ساتھ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیشے کی مدد سے آرٹ کے نمونے تیار کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ایک خطرناک کام بھی ہے۔ اس لیے شیشے کو آرٹ کے لیے استعمال کرنے کے لیے بےحد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

سعودی آرٹسٹ رغدہ راجح نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو اپنے فن کی کہانی کے بارے میں بتایا کہ "یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران ہاؤسنگ اور ہوم مینجمنٹ میں خاص طور پر آخری سطح پر اور رنگ تھیوری کے موضوع پر میں نے رنگ اور روشنی سے متعلق ایک پروجیکٹ کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔اس دوران میں نے ایکرایلک فائبر جو پلاسٹک ہی کی طرح کا مادہ ہے سے آرٹ کا تجربہ کیا۔ میں نےروشنی کا استعمال کرتے ہوئے ایک باکس بنایا۔ اس کا نتیجہ میرے تصور سے زیادہ شاندارنکلا۔

شیشہ ایکرایلک کا متبادل

رغدہ نے مزید کہا کہ جب یونیورسٹی میں میری گریجویشن کی تاریخ قریب آئی تو میں نے لیبر مارکیٹ کی تیاری کے لیے اپنے گریجویشن پروجیکٹ کو لاگو کیا جو کہ روشن شیلڈز پروجیکٹ تھا۔ اس پروجیکٹ میں اکرائیلک پر آرٹ کی تیاری تھی۔ میں نے اس کی مدد سے کئی باکس بنائے۔ میرا یہ پروجیکٹ کامیاب ہوگیا اور اسے یونیورسٹی کی طرف سے قبول کیا گیا اور مجھے نمایاں نمبر دیے گئے۔

اس کے بعد ام القریٰ یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اور طالبات کے لیے منعقد ہونے والے نویں پروگرام میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا۔

یونیورسٹی کی سطح پر ممتاز آئیڈیا ٹریک میں پہلی پوزیشن آنے کے بعد اس پروجیکٹ کا آغاز 2018 میں کیا گیا۔

ایکرایلک پر مجسمہ سازی کے کئی تجربات کے بعد میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک حساس مواد ہے اور مجسمہ سازی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے برادے کی وجہ سے کام کے دوران آسانی سے کھرچ سکتا ہے۔اسے جلد از جلد تلف کرنا آسان ہے، اس لیے میں نے دیکھا کہ شیشہ موٹائی، معیار اور تسلسل کے لحاظ سے ایکریلک کا بہترین متبادل ہے اور اس لمحے سے لے کر اب تک میں شیشے ہی کو آرٹ کے لیے استعمال کرتی ہوں۔

شیشہ ایک تخلیقی مواد

رغدہ نے کہا کہ وہ شیشے کے مجسمہ سازی کے شعبے میں ایک مستند ٹرینر بننے کی خواہش مند ہیں اور اپنے فن پاروں کے لیے ایک نمائش کے علاوہ آرٹ کے نمونوں اور روشنی سے متعلق اپنے کاموں کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ااس کی وضاحت کی کہ شیشے کے نمونے جدید فنون میں سے ہے جو فن پاروں یا فن کے تین جہتی کاموں کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شیشے کے آرٹ ورک کو آرائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں