یوم تاسیس پر ڈچ سیاح سعودی عرب کے روایتی لباس میں
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقعے پرمملکت کی سیرو سیاحت کے لیے آئے غیرملکیوں نے بھی تاسیس کے جشن اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
سعودی عرب کے علاقے باحہ میں یوروپی لہجے کے ساتھ عربی زبان میں ڈچ سیاحوں نے عربی میں گفتگو کی۔ باحہ میں ایک ڈچ سیاحوں نے سعودی عرب کے روایتی فیشن کے ملبوسات پہنے۔ ایک ویڈیو میں انہیں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران اور الباحہ کے ایک عجائب گھر کے دورے کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ڈچ سیاح نے کہا کہ ہم صحن میں ایک میوزیم میں ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے اور میں اس میوزیم میں بہت خوش ہوں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ڈچ خاندان نے شہری "محمد الحمادی" کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ میوزیم کا دورہ کیا۔بچے کے میل جول اوران کے ساتھ عربی میں گپ شپ کرتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ڈچ سیاحوں کی مملکت کے یوم تاسیس کے جشن میں شامل ہونے کی ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
اس دوران الاخوین میوزیم کے مالک محمد مسفر الغامدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ہالینڈ کے ڈچ پیٹر خاندان نے ان کے میوزم کا دورہ کیا۔ اس موقعے پرانہوں نے میوزیم میں موجود روایتی سعودی ملبوسات پہنے اور ان میں اپنی یاد گاری تصاویر بنوائیں۔