سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاک ٹکٹ کا ریکارڈ قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی پوسٹ (کمپنی) "SPL" کے سربراہ انجینئر آنف بن احمد ابانمی اور ریاض سیزن کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن خالد الغرابی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا میں سب سے بڑا ڈاک ٹکٹ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گینز بک آف ریکارڈز میں داخل ہونے والے اس ٹکٹ کا حجم 5.95 مربع میٹر ہے۔ دنیا میں سب سے بڑے ڈاک ٹکٹ کا سابق ریکارڈ "والٹ ڈزنی" کے پاس تھا۔ اس ٹکٹ کا حجم 4.11 مربع میٹر تھا۔

سعودی پوسٹ کی جانب سے یہ ٹکٹ اسی مواد سے تیار کیا گیا ہے جس سے حقیقی ڈاک ٹکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔ اس ٹکٹ کے لیے خصوصی روشنائی کا استعمال کیا گیا۔ اس ڈاک ٹکٹ میں ریاض سیزن کی مختلف سرگرمیوں کو علامتی طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سعودی پوسٹ کے اس ٹکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ڈاک ٹکٹ کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں