A group has been arrested for spreading fake links to obtain bank account information

ریاض : بینک کھاتوں کی معلومات کے حصول کے لیے فرضی لنکس پھیلانے والا گروہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں سعودی پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق صوبے کی پولیس نے چار افراد کا ایک گروہ پکڑا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے فرضی لنکس پھیلائے۔ اس کا مقصد لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا تا کہ ان کے بینکوں کے اکاؤنٹس میں "لاگ اِن" ہونے کی معلومات کو ہتھیا جا سکے۔ یہ گروہ مملکت کے بیرون موجود افراد کی شراکت سے بینکوں میں لوگوں کی مالی رقوم پر حاصل کرنا چاہتا تھا۔

پکڑے گئے گروہ میں ایک سعودی شہری کے علاوہ تین غیر ملکی مقیم ہیں۔ غیر ملکیوں میں دو کا تعلق اردن اور ایک کا مصر سے ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں