Your browser doesn’t support HTML5 video
ایشیائی بھکارن سے گرفتاری کے وقت سوا لاکھ ریال سے زائد رقم برآمد
مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک ایشیائی عورت کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔
محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام کے مطابق ایشائی بھکارن کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے۔
گداگر عورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ایک لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو اس نے لوگوں سے مانگ کر اکھٹی کی تھی۔
اس حوالے سے محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ورگداگروں کو رقم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو غلط ہے اس طرح وہ افراد جو نادانستہ طور پر پیشہ بھکاریوں کو رقم دیتے ہیں۔
محکمہ انسداد گداگری کے بقول ایسے لوگ دراصل اس برائی کے فروغ دینے کا غیر اختیاری حصہ بن جاتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح حق دار افراد کا حق بھی تلف ہوتا ہے۔