Old person beaten by a person in Kuwait

کویت میں بزرگ پر تشدد کے واقعے پر عوام کا غم وغصہ، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی وزارت داخلہ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو ایک ویڈیو کلپ میں ایک صارف ایسوسی ایشن میں ایک بزرگ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

"ٹویٹر" پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں اس لمحے کو دستاویز کیا گیا ہے جب ایک شخص نے رمضان میں ریاست کویت میں ایک دکان کے قریب دن کے وقت ایک "بزرگ" پر حملہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شخص ایک کمرشل سٹور کے قریب کھڑ ہے تاہم اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے اسٹور کا مالک برہم ہوسکتا ہو۔

تاہم کوئی شخص دکان سے باہر آیا اور بوڑھے کو دھکے دینا شروع کر دیے اور اسے جوتے اور بیلٹ جیسی کسی چیز سے مارنا شروع کر دیا۔

ایک بار مار پیٹ کے بعد وہ شخص دوبارہ واپس آیا اور بزرگ کو دھکے دے کر سڑک پر لے گیا۔

اس کلپ میں جگہ جگہ ایک دوسرے شخص کودیکھا گیا لیکن اس نے ایک انگلی بھی نہیں ہلائی اور نہ ہی بزرگ کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور ملزم کی گوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس شخص نے بوڑھے شخص کو مارا ہو، ایک ٹویٹر صارف نے ایک مختلف کلپ شائع کیا جس میں بوڑھے شخص کو اسٹور کے اندر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ وہ شخص آتا ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے اور اسے اسٹور سے باہر دھکیل دیتا ہے۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں