Your browser doesn’t support HTML5 video
طائف میں بارشوں کے بعد ہلکے سیلاب کی کیفیت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی
ایمیچیور ویڈیو میں وادی وثال قیا کے سیلابی ریلا شاہراہ سدیرہ کی سمت بڑھ رہا ہے
سعودی عرب کے مغربی شہر طائف میں بارش کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے وادیوں میں ہلکے سیلاب کی صورت حال پر خوشی کا اظہار کرنے کی خاطر #الطائف کے ہیش ٹیگ کی ترویج شروع کر رکھی ہے۔
موسلا دھار بارش اور ہلکی ژالہ باری کے نتیجے میں چٹانیں اور وادیاں پانی سے بھرنے لگی جس کے بعد مشرقی طائف کی شاہراہ سدیرہ پر سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی۔
وادی وثال قیا میں سیلاب کی صورت حال کو محمد الجعید نامی کیمرہ مین کے بنائے گئے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں طائف کی جنوبی مشرقی شاہراہ السدیرہ میں بھی ایسی ہی صورت حال کی عکاسی دیکھی جا سکتی ہے جس سے طائف میں بارش کے بعد نکھر کر سامنے آنے والی خوبصورتی کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایسا ہی سلسلہ متوقع ہے جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے پہاڑی سلسلے تک پھیل سکتا ہے۔
القصیم، حائل اور الریاض کے علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے جو گرج چمک کے ساتھ ان علاقوں میں بارش سے پہلے تیز ہوا کے جھکڑ چلیں گے جن سے پیدا ہونے والے گرد وغبار کی وجہ سے حد نظر میں کمی کا امکان ہے۔
موسمی صورت حال کی روشنی میں سعودی عرب کے مشرق اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ مملکت کی شمالی سرحد کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔