ریاض پولیس : فائل فوٹو

بیوی بچوں پر بہمیانہ تشدد کا مرتکب سعودی شہری ریاض پولیس نے گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے بیوی اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کے ذریعے شدید زخمی کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون خانہ کو اس بری طرح پیٹا گیا کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں ضرب نہ لگی ہو۔

بیوی بچوں پر تشدد کے پہاڑ توڑنے والا شخص

ریاض پولیس نے مقامی شہری کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔ الزام ثابت ہونے پراس کے خلاف گھریلو تشدد پر مقرر سزا نافذ کی جائے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں