امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر
صدربائیڈن کی عید ملن پارٹی میں سعودی سفیرہ ریما بنت بندر کی شرکت
امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے مسلمانوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کے موقعے پر منعقد کی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب امریکا اور عالم اسلام کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کی یاد دہانی ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا کہ مجھے عید الفطر منانے کے لیے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ شاندار اجتماع امریکا اور مسلم دنیا کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔"
صدر بائیڈن نے عید الفطر کے موقعے پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں شریک مسلمانوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شایع کیں۔