Crown Prince Camel Festival 2022
عرب کلچر کے فروغ کے لیے کراون پرنس کیمل فیسٹول کا آفیشل ٹویٹر اکاونٹ لانچ کر دیا گیا
اونٹ میلوں کے ذریعے نئی نسل کو رویات سے جوڑنے اور سیاحتی معیشت کے فروغ کے مقاصد حاصل ہوں گے
سعودی کیمل سپورٹس نے کراون پرنس کیمل فیسٹیول ٹویٹر پر آفیشل اکاونٹ لانچ کر دیا ہے۔ ٹویٹر اکاونٹ کی آئی ڈی بھی پبلک کر دی گئی ہے۔ جو کہ درج ہذا ہے '' آئی ڈی@ سی پی سی ایف کے ایس اے ''ہے۔
کیمل سپورٹٹس کی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے فیڈریشن تمام چیلنلز اور میڈیا سے تعاون کا خواستگار ہے۔ تاکہ اونٹ میلوں کے ذریعے نئی نسل میں اپنے ورثے اور روایت کو منتقل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں کراون پرنس کیمل فیسٹیول عرب کلچر اور ورثے کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہو گا۔
نیز اس سے سعودی عرب میں سیاحت اور سیاحتی معیشت کا فروغ ہو سکے گا۔ کمیٹی نے اس امر کی بھی نشان دہی کی سعودی کیمل سپورٹس کو ای میلز کے ذریعے تجاویز اور شکایات موصول ہوتی ہیں۔ اس سے کیمل فیڈریشن کے عوام اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے مستحکم ہوں گے۔