Israeli forces stand guard at a protest, following the funeral of Palestinian Mohammed Ghoneim, who medics say was killed by Israeli forces, near Bethlehem, in the Israeli-occupied West Bank April 11, 2022. (File photo: Reuters)
اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کےدوران تین فلسطینیوں کو گولی مار دی
فلسطین کے دریائے اردن کے علاقے کفر قدوم میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی اور فلسطینیوں سے جھڑپوں کے دوران تین فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ درجنوں قابض اسرائیلی فوجیوں نے گاؤں پر چھاپہ مارا جس سے تصادم شروع ہو گیا۔ فلسطینیوں نےقابض فوج پرپتھراوٗٔ کیا جب کہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔