Shah Salman and Muhammad bin Salman
خادم الحرمین اور ولی عہد کا ملائیشیا کو یوم آزادی پر تہنیتی پیغام
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برادر مسلمان ملک ملائیشیا کے فرمانروا السلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ کو ان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔
سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی قیادت نے ملائیشیا کی قیادت ، حکومت اور عوام کو ان کے ملک کے یوم آزادی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں سعودی قیادت نے مُملکت کی طرف سے ملائیشیا کے استحکام، سلامتی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔