Fighter jets, as well as military and civil aircraft, will stage in 13 major cities across the Kingdom for the biggest air show in the country’s history, including an acrobatics display by the Royal Saudi Air Force. (Supplied: Twitter)

سعودیہ92ویں قومی دن کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ، گلی کوچے قومی پرچموں سے مزین

13 شہروں میں ائیر شو کا انعقاد اہم ترین سرگرمی ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی مملکت کی آزدی کے 92 سال مکمل ہونے پر قومی دن کی مناسبت سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ائیر شو منعقد کیا جائے گا۔ ائیر شو سے مملکت سعودیہ کے 13 بڑے شہروں میں دیکھا جاسکے گا۔ فوجی طیاروں اور سعودی ائیر فورس کے طیاروں کے مشاق ہوا باز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

علاوہ سعودی شہری قومی دن کی خوشی کے موقع پر آتش بازی کا مظارہ بھی دیکھیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی شہری قومی سفر و ترقی کا یہ یاد گار دن زیادہ جوشو خروش سے مننانے کی تیاری کیے ہوئے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض کی گلیوں اور چوراہوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ اسی طرح اونچی اونچی عمارات پر لہراتے قومی پرچم بھی ایک سماں باندھے ہوئے ہیں۔ 34 ملین شہری پورے ملک میں قومی دن منانے کے لیے قوم کے تاریخی ، ثقافتی اور تمدنی رنگوں کے سائے میں یہ دن منارہے ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی شہریوں کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں موسیقی اور تھیٹر کا بھی اہتمام بطور خاص کیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں