Sun and Earth
زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ اپنے اوسط پر آگیا
سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی کے سابق موسمیاتی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ بدھ کے روز زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ ایک مکمل فلیکاتی اکائی کے برابر ہوگا۔
ڈاکٹر المسند نے اپنی ٹویٹ میں وضاحت کی کہ فلکیاتی اکائی زمین اور سورج کے درمیان اوسط فاصلے کے برابر ہے۔ یاد رہے زمین اور سورج کے درمیان اوسط فاصلہ 14 کروڑ 96 لاکھ کلومیٹر کے برابر ہے۔ یہ فاصلہ روشنی 8.3 منٹ میں طے کرتی ہے۔