سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خوفناک ٹریفک حاثہ، ایک ہلاک، دو زخمی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے محکمہ ٹریفک نے اتوار کی شام ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام یمامہ یونیورسٹی کے قریب ایک پل سے کار کے گرنے کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار کار اپنے ٹریک سے ہٹنے کے بعد پل سے نیچے ایک اور کار پرجا گری۔
ٹریفک حکام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ریاض کے علاقے میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اپنی لین سے ہٹ کریمامہ یونیورسٹی پل سے نیچے شاہ فہد روڈ سے گذرنے والی ایک کار پرجا گری۔
حکام کا کہناہے کہ حادثے کے نتیجے میں شہری جاں بحق اور دو کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ریاض کے شمال میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں کنگ فہد روڈ سے گزرنے والی دوسری کار پر پل کے اوپر سے جیپ کے گرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔