video

سعودی سکیورٹی اہلکار کا بزرگ شہری سے حسن سلوک کی بڑے پیمانے پر تعریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سعودی سکیورٹی اہلکار کی گردش کرنے والی ویڈیو نے ملک بھر سے خوب داد سمیٹی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک حفاظتی گشت کو دکھایا گیا تھا جس کا کمانڈر ایک بزرگ شخص کو سڑک پار کرنے اور گاڑیوں سے بچانے کے لیے اس کی رہنمائی کر رہا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کمانڈر کا یہ اقدام سیکورٹی والوں کے انسانی اخلاق اور اعلیٰ رویوں کو ظاہر کر رہا ہے۔

اس ویڈیو کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر تعلیم اور سماجی ماہر ڈاکٹر خالد بن علی القرشی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سکیورٹی پر مامور اہلکار سڑک کو منظم کرنے اور حفاظت کرنے اور اپنا کام ایمانداری اور اہلیت کے ساتھ انجام دینے سے مطمئن نہیں تھا تو اس نے بزرگوں کے لیے شفقت اور محبت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنے اور دوسروں کو خوشی دینے کا روحوں پر ایک اچھا اثر مرتب ہوتا ہے۔ ایسے اعماال خوبصورت نفسیاتی اور سماجی اثر چھوڑتے ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ جو بھی دوسروں کی مدد کرتا ہے وہ دوسروں سے اس لحاظ سے ممتاز ہوتا ہے کہ وہ نیک دل اور عظیم انسان ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں