رئيس الإمارات العربية المتحدة الشيخ محمد بن زايد في اتصال هاتفي مع نظيره الأوكراني فولوديمير زيلينسكي

امارات یوکرین بحران کومزید بگڑنےسے روکنے کی کوشش کریگا:محمدبن زایدکی زیلنسکی سے گفتگو

مذاکرات کی فضا بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے: صدر یو اے ای، کشیدگی کم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پیر کے روز اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور سفارتی حل کے ذریعے یوکرینی بحران ختم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق سربراہ مملکت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بحران کو مزید بگڑنے سے روکنے اور تمام فریقین کے فائدے کے لیے پرامن اور گفت و شنید کی فضا پیدا کرنے میں مدد کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

امارات کے صدر نے زور دے کر کہا کہ بحران کے سنگین نتائج صرف روس اور یوکرین تک محدود نہیں رکتے بلکہ دنیا کے تمام حصوں تک پھیلتے ہیں اور عالمی معیشت اور بین الاقوامی امن پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

دریں اثنا یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ یوکرین عالمی غذائی تحفظ کا "ضامن" رہے گا۔

زیلنسکی نے اپنے اماراتی ہم منصب کا یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے پیر کے روز روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت پر ڈرونز سے حملے کئے گئے تھے۔ یوکرینی ایوان صدر نے روسی بمباری میں 3 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ روس نے یوکرین کی تین تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے سینکڑوں قصبوں میں بجلی بند ہوگئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں