Palestinian Muslims gather at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque complex following Friday prayers, April 15, 2022. (AFP)
آسٹریلیا؛یروشلم کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس،سعودی عرب کاخیرمقدم
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
سعودی عرب نے آسٹریلوی حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مغربی یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) کو بدستور اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں امید ظاہرکی ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کے مطابق مشرقی یروشلم دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گی اور وہ فلسطینی نصب العین کے مطابق دیرینہ تنازع کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل ہوگی۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے مملکت کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔