حسن الكوفي

چائے بیچنے والے کوفہ کے بچے نے عراقیوں کے دل کیسے جیتے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں 9 سالہ بچے حسن ابن الکوفہ نے چند گھنٹوں میں ہی اپنے انداز سے سوشل میڈیا پر عراقیوں کے دلوں کو جیت لیا۔ حسن کی روزی روٹی کی تلاش میں کوفہ شہر کی سڑکوں پر پھرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلیں تو ان تصاویر میں نظر آنے والے بچے کے سلیقے کو عراقیوں نے اسے خوب سراہا۔ ایک کوفی بچہ خوبصورت شکل، صاف بالوں کے ساتھ نمودار ہوا، چائے بیچنے اور اپنے خاندان کے ساتھ روزی کمانے کے لیے گلیوں میں گھومتا رہا۔

آراء منقسم ہیں

ٹویٹر پر تبصرہ کرنے والوں میں سے ایک نے تصدیق کی کہ حسن کے کیس سے ثابت ہوتا ہے کہ حفظان صحت اور تندرستی کا انحصار کسی پارٹی میں جانے، کسی عہدیدار سے ملنے یا یہاں تک کہ سرکاری عہدے پر بھی نہیں ہے۔ بچے کی تصاویر پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے آرا تقسیم بھی ہو کر رہ گئیں۔ بہت سے افراد نے بچے کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو سراہا تو دوسرےبہت سے صارفین نے عراق میں بچوں کی ایسی صورتحال پر غصہ کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ اس عمر کا بچہ اس وقت سکول کے بینچ پر نہیں بلکہ سڑکوں پر روزی روٹی کمانے پر مجبور ہے ۔ اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

اقتصادی بحران

خیال رہے کہ عراق ایک مشکل معاشی صورتحال میں جی رہا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے جنوب اور مشرق میں 4 گورنریوں میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ۔

تیل کی دولت سے مالا مال ملک میں نوجوانوں میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔ کچھ مسلح جماعتیں اور ملیشیا سرکاری اداروں میں اثر و رسوخ رکھتے اور عہدوں اور ریاستی فواد پر حاوی ہوکر انہیں اپنے درمیان بانٹ لینے میں مصروف ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں