615617288
اسرائیلی فائرنگ سے مغربی کنارے میں فلسطینی دوشیزہ شہید
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب قصبے بیتونیا میں پیر کے روز ایک آپریشن کے دوران گولی مار کر ایک فلسطینی دوشیزہ کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق واقعہ 14 نومبر کو پیش آیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعلان میں مقتولہ کی شناخت 16 سالہ فلہ رسمی عبدالعزيز المسالمة کے نام سے کی گئی ہے جسے طبی ذرائع کے مطابق سر میں گولی ماری گئی ہے ۔
اس سے قبل فلسطینی حکام نے قتل کی گئی دویشزہ کی شناخت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ 19 سالہ ثناء الطل تھی۔ تاہم بعد میں معلومات کو درست کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والی خاتون فلہ رسمی ہے۔