شام کے شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی ایک مشق میں شریک ہیں۔ فائل تصویر

امریکی فورسز کی شام میں چھاپامارکارروائی، داعش کے 6 کارندوں کوپکڑلیا 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی مرکزی کمان کے تحت فورسز نے گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران میں شام کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تین چھاپامار کارروائیاں کی ہیں اوران میں داعش کے چھے کارندوں کو حراست میں لے لیاہے۔

مرکزی کمان نے منگل کوایک بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں داعش کا ایک سینیر رکن بھی شامل ہے اور وہ شام میں ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوّث تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں