ٹریفک کی خلاف ورزی پر زبردستی کارروائی

ڈرفٹنگ کے مرتکب ڈرائیور کو زبردستی روکنے والے پولیس اہلکار کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر زیر گردش ایک ویڈیو کو سعودی شہریوں کے درمیان غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار دارلحکومت ریاض میں ٹریفک ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو بزور طاقت روک رہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گاڑی لوگوں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔ صورت حال بھانپتے ہوئے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار اپنی گاڑی ٹریفک ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کی گاڑی کے سامنے لا کر اسے زبردستی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر اسے ویڈیو میں محفوظ بنانے والا شخص ٹریفک اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’ٹریفک روکو، ٹریفک روکو‘‘

سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو غیر معمولی بہادری دکھا کر ڈرفٹنگ کرنے والے کی گاڑی کو زبردستی روکنے پر انعام کے لئے بھی مہم چلا رہے ہیں۔

صارفین نے سڑکوں پر ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ ایسی خطرناک ڈرفٹنگ سے لوگوں کی زندگی اور نجی پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ادھر ریاض ریجن کے محکمہ ٹریفک پولیس نے ویڈیو میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی گاڑی ضبط کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے، اس کے خلاف دوسروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے والی ڈرفٹنگ، اوور سپیڈنگ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار کی حکم عدولی جیسے الزامات کا پرچہ کاٹ دیا ہے اور مقدمہ متعلقہ شعبے کو بھیج دیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں