سعودی وزارت خارجہ کا لوگو
سعودی عرب کا طیارہ حادثہ پر نیپال سے گہر ے دکھ کا اظہار
وزار ت خارجہ نے نیپالی حکومت ، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
سعودی عرب نے نیپال میں طیارہ حادثہ میں 72 افراد کی موت پر نیپال کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے وفاقی جمہوری جمہوریہ نیپال میں سویلین مسافر طیارے کے حادثے پر سعودی مملکت کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزارت نے متاثرین کے خاندانوں اور نیپال کی دوست حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کی۔