منشیات سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی گئی

سعودی عرب: 55 کلوگرام چرس پکڑی گئی، 5 ایتھوپین شہری گرفتار

بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرکے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 66 کلو گرام چرس قبضہ میں لے کر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے ان افراد کو عسیر کے ظہران جنوب سیکٹر سے گرفتار کیا گیا۔ سرحدی محافطوں کے گشت کرنے والے اہلکاروں نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ان افراد سے نشہ آور چرس برآمد کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

ضروری قانونی کارروائی کرکے ان پانچوں کو مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں