Palestinians clash with Israeli forces during a raid in Nablus in the Israeli-occupied West bank, on February 22, 2023. (Reuters)

مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی شہید،70 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر نابلس میں چھاپامار کارروائی کے دوران میں دو مسلح افراد اور تین عام شہریوں سمیت نو فلسطینیوں کو شہید اور کم سے کم 70 کوزخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ نابلس میں آپریشن کر رہی ہے لیکن فوری طور پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

فلسطینی تنظیم جہاداسلامی کا کہنا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے اس کے دوکمانڈروں کوایک گھر میں گھیرلیا تھاجس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔اس کے نتیجے میں دیگرمسلح افراد بھی شامل ہوگئے۔لڑائی کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور مقامی فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کیا۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جہاد اسلامی کے دونوں کمانڈرشہید ہوگئے ہیں۔ باقی سات افراد میں تین عام شہری شامل ہیں۔ان میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک 14 سالہ لڑکا شامل ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی کارروائی میں قریباً 70 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں