Saudi Police
سعودی عرب میں دو الگ الگ مقامات پرمنشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے مملکت میں دو الگ الگ مقامات میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرنے کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
عسیر میں پولیس نے ایک شخص کو 60 کلو منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
جدہ میں پانچ لاکھ سے زائد ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں ایک شہری کو منشیات کی ایمفیٹامین کی (556,600) گولیاں، ایک آتشیں اسلحہ اور اس کی گاڑی میں چھپائی گئی رقم قبضے میں لے کرگرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ادھرعسیر کے علاقے میں سکیورٹی رجمنٹ نے پٹرولنگ کے دوران شہری کو 60 کلو گرام منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کیا۔ منشیات کو ایک گاڑی میں چھپایا گیا تھا۔