Ahmed Muhammed Alhamedi

طائف کے80 سال پرانی بیکری کے مالک احمد محمد الحمیدی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ کے علاقے طائف شہرکی ایک قدیم بیکری کے تندور پر تیار ہونے والی بریڈ کی شہرت دور دور تک ہے۔ قدیم ترین بیکری کے مالک اس بیکری کی روٹی کی مقبولیت کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ یہ بیکری 80 سال سے زیادہ پرانی ہے۔

"دفاع" بیکری کے مالک احمد محمد الحمیدی نے بتایا کہ اس بیکری کا اصل نام "الجیش" ہے۔ یہ بیکری انہیں 50 سال قبل اپنے والد سے وراثت میں ملی تھی۔ بیکری کا آغاز پچھلی صدی کی چالیس کی دہائی سے ہوا تھا۔

الحمیدی نے مزید کہا کہ طائف میں یہ واحد بیکری تھی۔ اس لیے یہ طائف میں کئی سالوں سے بڑی شہرت حاصل کر رہی ہے۔ وہ اس شعبے میں کام کرنے کو بہترین ملازمتوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں