1

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کا دورہ عراق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی نگران قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی عراق پہنچ گئے۔

ویڈیو کلپس میں قاآنی کو اس وقت دکھایا گیا جب وہ نجف (ملک کے جنوب) میں محمد باقر الحکیم کے بیٹے کی وفات پر پرسہ دینے کے لئے سوگواروں کے درمیان موجود تھے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ "ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی اس وقت عراق میں ہیں"۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایرانی رہ نما نے جمعرات کی شام مقدس شہر نجف میں صادق الحکیم کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔"

الحکمہ گروپ کے سربراہ عمار الحکیم نے بدھ کو ایک بیان میں محمد باقر الحکیم کے بیٹے صادق الحکیم کی وفات کا اعلان کیا تھا۔

محمد شیاع السودانی کی حکومت تشکیل پانے کے بعد قدس فورس کے کمانڈر کا عراق کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل جنوری انہوں نے 2023 میں عراق کا دوسرا دورہ کیا تھا جب کہ موجودہ حکومت کے دور میں اسماعیل قاآنی گذشتہ برس نومبر 2022 میں عراق کے پہلے دورے پر آئے تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں