خلیفہ سوم سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا مسلمانوں کے لیے وقف کردہ کنواں
سعودی عرب:محکمہ اوقاف کے زیراہتمام ’بئرعثمان بن عفان‘ کی بحالی کے منصوبے پرکام جاری
اسلام کی تاریخ کے قدیم ترین زندہ اوقاف میں سے ایک کو محفوظ رکھنے کے لیے جنرل اوقاف اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ ’بئرعثمان بن عفان ‘ رضی اللہ عنہ کی بحالی کے منصوبے کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد کنویں کی پائیداری کو یقینی بنانا اور اس کے تاریخی ورثے کا تحفظ کرنا ہے۔
جبکہ بئرعثمان کے فارم میں کنویں کی موجودہ حالت کا مطالعہ کرنے کے بعد اسے محفوظ رکھنے کے لیے بحالی کا کام کرجاری ہے۔ سیاحوں اور زائرین کو اس کنوئیں کی زیارت کی اجازت دینے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ کنواں خلیفہ سوم سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے دور میں خرید کرمسلمانوں کے لیے وقف کردیا تھا۔ یہ کنواں آج بھی موجود ہے اور اس کی بحالی کا مقصد اس تاریخی ورثے کا تحفظ کرنا ہے۔