Palestinians clash with Israeli troops during an Israeli army raid in Jenin in the Israeli-occupied West Bank March 7,2023. REUTERS/Raneen Sawafta
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے قریب ایک فوجی چوکی پردو فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’دونوں فلسطینی مسلح تھے اورانھوں نے فوجی چوکی پرفائرنگ کی تھی لیکن فوجیوں کے کامیاب آپریشن نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملے کو روک دیا ہے‘‘۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کے فوجیوں نے دو مسلح افراد کو جان سے ماردیا ہے۔