شہزادہ بدر بن سلطان نے مسجد حرام کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطاری میں شریک
مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر کی مسجد حرام میں سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ افطار میں شرکت
کل سوموار کے روز مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے مسجد حرام کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطاری میں شرکت کی۔
امارہ مکہ مکرمہ ریجن نے اپنے ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ پر کہا کہ "مکہ مکرمہ ریجن کے نائب امیر شہزادہ بدر بن سلطان سیکورٹی اہلکاروں اوردیگر اداروں کے سربراہان کے ساتھ مسجد حرام میں افطاری میں شرکت کی۔
شہزادہ بدر بن سلطان کے ہمراہ افطاری میں صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی اور عمرہ سکیورٹی قائدین نے افطار پروگرام میں شرکت کی۔
افطاری کے بعد مکہ مکرمہ خطے کے نائب گورنر نے مسجد الحرام میں ضیوف الرحمن کی خدمت میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ملازمین سے ملاقات کی۔