ویڈیو گریب فوٹو

طائف میں دو گروپوں کی لاٹھیوں سے لڑائی ، پولیس نے 4 افراد کو کو گرفتار کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طائف گورنریٹ پولیس نے 4 شہریوں کو ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جھگڑا کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے اور ضروری ضابطہ کی کارروائی کرکے ان سب کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں آڈیو اور ویڈیو مواد شائع کرنے والوں کو اینٹی سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کرتا رہا جس میں طائف کی ایک شاہراہ پر نوجوانوں کے ایک گروپ کے درمیان پرتشدد گروہی جھگڑے کی منظر کشی کی گئی تھی۔ ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس نوجوانوں کے ایک گروپ کو سڑک کے بیچ میں سیاہ لباس میں ملبوس ایک اور ٹیم کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس جگہ پر کئی کاریں بھی کھڑی دکھائی دیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سفید کپڑوں میں ملبوس افراد موٹی لاٹھیوں اور بیلچے سے ایک دوسرے سیاہ لباس پہنے ہوئے شخص کو مار رہے ہیں۔ اس جھگڑے سے راہگیروں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی اور ٹریفک میں خلل پڑا جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں