سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کل جمعرات کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نےحال ہی میں چین میں طے پائے دو طرفہ معاہدے کو آگےبڑھانے کے لیے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
فون پر دونوں وزراء نےایک دوسرےکو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔
فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی بارے میں
-
ایرانی وفد کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنےکی تیاریوں کےسلسلےمیں الریاض آمد -
سعودی عرب اور ایرانی سفیروں کا وزیرخارجہ سے باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال -
ایران سے معاہدے کے باوجود امریکا سعودی عرب تعلقات بہتر ہو رہے ہیں -
ایران، سعودی عرب کا سفارت خانے دوبارہ کھولنے اور پروازوں کی بحالی پر اتفاق -
سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کریں گے: ذرائع