اپنے دادا کے پرانے گھر میں عادل الجبیر کی ویڈیو سے ایک منظر
عادل الجبیرکی اپنے دادا کے پرانے گھرآمد، پرانی یادیں تازہ کیں
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے عید کے موقعے پراپنے آبائی علاقے میں اپنے دادا کے گھر میں پرانی یادیں تازہ کیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عادل الجبیر کو مجمعہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے داد کے پرانے گھر میں موجود ہیں اور اپنے اقارب سے مل رہےہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ "مُجھے آج بھی اس پرانے گھرکی یاد ہے۔اس میں روشندان بڑا تھا۔ ہم چھت پر جاتے تھے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
گھر کی بحالی کے انچارج خالد الراضی نے الجبیر کے اس گھر کے دورے کی ایک ویڈیو تیارکی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام گذارے تھے۔ اس نے ان سے ایک سوال پوچھا کہ "اب گھر کیسا ہے؟ " الجبیر نے جواب دیا: "بہت اچھا، دلچسپی کا شکریہ۔"
یہ ویڈیو الجبیر کے عید کے دنوں میں المعجمہ شہر کے دورے کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے تاریخی علاقے کا دورہ کیا اور اپنے دادا محمد کے گھر کا دورہ کیا۔
امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے صدر کے میڈیا ایڈوائزر احمد الرکبان نے اس دورے کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہ وزیر ہیں جنہوں نے سفارت کاری کی چادر اتار کر اپنے دادا محمد بن جبیر کے گھر میں اپنا بچپن یاد کیا۔ وہ ولی عہد کے انتہائی وفادار ساتھی ہیں‘‘۔