اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

اس کارروائی کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلح افراد پر فائرنگ کی تھی۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق 17 سالہ جبریل محمد کمال کو اریحا شہر کے قریب عقبۃ جبر مہاجر کیمپ میں گولی ماری گئی۔ چھاپے کے دوران چھ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت خطرے میں ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے کے نتیجے میں رواں سال 101 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران 19 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی شہری بھی ہلاک ہوچکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں