جدہ، میزائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی
سعودی عرب: جدہ کے مشہور بازار میں آگ لگ گئی
سعودی عرب میں جمعہ کو مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشہور "میزائل" مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے مناظر پر مبنی ویڈیو کلپس بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے معروف بازار میں آگ لگنے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں۔ ویڈیو کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔ سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
قابل ذکر ہے کہ میزائل مارکیٹ جدہ شہر کی اہم نشانیوں میں سے ایک ہے۔ اس کا تعلق 3 دہائی قبل سے ہے۔ اس مارکیٹ کو یہ نام اس وجہ سے دیا گیا ہے کہ یہ جدہ شہر کے جنوب میں واقع میزائل بیس کے قریب ہے۔