Israeli security forces and emergency service personnel gather at a cordoned-off area in Jerusalem’s predominantly Arab neighbourhood of Silwan, where an assailant reportedly shot and wounded two people, on January 28, 2023. (AFP)
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک فلسطینی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک تین سالہ فلسطینی بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جمعہ کی صبح پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
فوج کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ناکے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے جواب میں فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی بچہ اور ایک مرد زخمی ہوگئے۔ زخمی شخص کو فلسطینی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تین سالہ بچے کو اسرائیل کے شیبا ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔
ہسپتال کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے چیک پوائنٹ پر مبینہ حملے کی ایک ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کو گولیاں لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
اسرائیل میں دائیں بازو کی جماعتوں کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں کشیدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ان دونوں علاقوں میں رواں سال کے دوران 120 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی حملوں میں 21 آباد کار اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔