آسٹریلیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ٹم واٹس کی عادل الجبیر سے ملاقات

آسٹریلوی وزیر مُملکت برائے خارجہ امور کی عادل الجبیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریلیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ٹم واٹس نےکل بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزیر مملکت برائے خارجہ اور اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کو محدود کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، وزراء کونسل کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی سفیر خالد بن موسیٰ العنقری بھی موجود تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں