ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر کی نمائش "اچیومینٹس آف دی نیوکلیئر انڈسٹری" کے جائزہ پر گفتگو
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے آج اتوار کو کہا ہے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا کیونکہ اس کے اصول اسے ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات نمائش "اچیومینٹس آف دی نیوکلیئر انڈسٹری" کا معائنہ کرنے کے دوران کی۔
العالم ٹی وی کے مطابق خامنہ ای نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی دلیل جھوٹ ہے اور مغرب یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ قابل اجازت حد سے 21 گنا زیادہ ہوگیا ہے۔ ان تین یورپی ملکوں نے ایران کی حالیہ یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔