نامساعد حالات میں بھی سوڈانی شہریوں کا پہلا قافلہ بحری جہاز کے ذریعہ حج کے لیے سعودی پہنچ گیا

نامساعد حالات کے باوجود سوڈان کے 245  عازمین حج سمندر کے راستے سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان سے سمندر کے راستے 245 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا گروپ بحری جہاز سے جدہ اسلامی بندر گاہ پہنچ گیا۔ سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ آر ایس ایف میں جاری جنگ کے باعث نامساعد حالات میں بھی سوڈانیوں کی حج کی ادائیگی کا راستہ نکل آیا۔

سوڈانی عازمین کا بدھ کے روز جدہ میں وزارت حج و عمرہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الغنام ، جدہ اسلامک پورٹ پر محکمہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نائب صدر مازن بن سعید الغامدی اور دیگر نے استقبال کیا۔ حکام نے آنے والے عازمین حج کو مبارک باد پیش کی اور انہیں گلدستے، عجوہ کھجور ار آب زم زم پیش کیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں