منشیات لے جانے والا ڈرون اردن نے مار گرایا: ٹوئٹر فائل فوٹو

اردن نے شام سے ہتھیاروں کے پرزے لے جانے والے ڈرون کو مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی فوج نے جمعہ کو کہا کہ اس نے شام سے ہتھیاروں کے پرزے لے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

یہ ایک ہفتے میں دوسرا موقع ہے۔ منگل کو حکام نے شام سے منشیات لے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔

فوجی حکام نے بتایا تھا کہ ڈرون میں 500 گرام کرسٹل میتھ تھا جسے حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اردن نے ایران نواز ملیشیا پر الزام عائد کیا ہے، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے اندر موجود یونٹس اس کی حفاظت کرتی ہیں،اور وہ اپنی سرحدوں سے خلیجی منڈیوں کی طرف منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

شام کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے اور جنوب میں اسمگلروں کے گروہوں کا قلع قمع کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام اپنی فوج اور سیکورٹی فورسز سے منسلک ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایسے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

اسمگلنگ کی کوششوں میں تیزی سے اضافے نے پچھلے سال سے اردن کو مجبور کیا ہے کہ وہ سرحد کے ساتھ فوجی قوانین میں تبدیل کرے، جس سے اس کی فوج کو طاقت استعمال کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں