النصر کلب کے اسٹار پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو
النصر کلب کے اسٹار پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم کے تیاری کیمپ کے دوران عربی زبان میں بات کرکے شائقین کو حیران کردیا۔ یہ کیمپ اس وقت پرتگال میں اگلے سیزن کے مقابلوں 2023/2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایا گیا ہے۔
کل منگل کو اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کے تیاری کے کیمپ میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے پرتگال میں اپنے بیرون ملک کے ساتھیوں کے ساتھ کیمپ میں سات دن گزارے۔اس بعد وہ ایشین ٹور مقابلوں میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوں گے جہاں سینٹ جرمین اور اطالوی انٹرمیلان مد مقابل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر النصر کلب کے آفیشل اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں پرتگالی اسٹار کو اپنی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کلب کے کیمپ میں شامل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس موقعے پر رونالڈو نے عربی میں السلام علیکم بولا اور کچھ اور باتیں کیں جس پر شائقین حیران رہ گئے۔