ویڈیو کے اسکرین شاٹ میں ترک نوجوان کویتی نوجوان کو کوستے اور دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے
معمولی کار حادثے کے بعد ترک نوجوان کا کویتی شہری سے نا مناسب رویہ
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں جس میں ایک کویتی اور ایک ترک نوجوان کے درمیان گاڑی کے معمولی حادثے کے بعد ہونے والا منظر دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کویتی نوجوان کی گاڑی سے ترک شخص کی گاڑی کو معمولی سی خراش آئی۔ اس پر وہ سیخ پا ہوگیا۔
ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ "ترک نوجوان کویتی نوجوان کی گاڑی کے سامنے رکا اور اپنی گاڑی کو پہنچنے والے معمولی نقصان پرسخت برہم ہوا۔اس نے غصے کویتی شہری کی گاڑی کا اپنی مٹھی سے سائیڈ مرر توڑ دیا۔
اس دوران کویتی نوجوان نے اس کی اس حرکت کی ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا۔
کویتی نوجوان نے ویڈیو میں کہا کہ"میں نے انہیں ہم پر حملہ کرنے کی تصویر بنائی۔ میں چیختا رہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پولیس ابھی آ رہی ہے۔ وہ ہمارے درمیان یہ معاملہ حل کردے گی۔ آپ کی گاڑی کو ہونے والا نقصان میں پورا کروں گا۔"
سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ترک شہری کے طرز عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔